جرمن چانسلر نے آسٹریلیا کے ساتھ سخت تجارتی پالیسیاں مسترد کردیں

April 27, 2018

برلن(نیوز ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا موکل نے آسٹریلیا کے ساتھ سخت تجارتی پالیسیوں کو رد کردیا۔ برلن میں آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے دوران مرکل نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کئی فریقی معاہدوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹرن بل کو یورپی یونین اور آسٹریلیا کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ مرکل رواں ہفتے امریکہ کا دورہ کرنے والی ہیں، جب کہ امریکی صدر ٹرمپ حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کے حامی ہیں۔