محکمہ سکول ایجوکیشن کاانٹرڈسٹرکٹ تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے پرپابندی

April 27, 2018

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے پرپابندی عائد کر دی ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نئے احکامات جاری ہونے تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے ۔ جبکہ تاحال جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی روک دیے گئے ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈی پی آئی سکولز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔