خواجہ آصف کےبعداوربھی کئی نااہل ہونگے ،پیر پگارا

April 27, 2018

ملتان(سٹا ف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرآف پگاراپیرصبغت اللہ راشدی نے کہا ہےکہ خواجہ آصف کےبعداوربھی کئی نااہل ہونگے، وزیراعظم کی لکیرصرف عمران کےماتھے پر ہی نہیں‘ جنو بی پنجاب صوبے کامطالبہ جائز‘ بہاولپور ہیڈ کوارٹر بنایا جاسکتا، جنو بی پنجاب صوبہ محاذکامطالبہ جائز ہے‘ بہاولپورصوبہ نہیں بن سکتا‘اسےہیڈکوارٹربنایاجاسکتا‘ 2013 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کو 15سے 20سیٹیں دلائی گئیں اب حالات مختلف ہیں‘صرف عمران خان کےماتھےپروزیراعظم کی لکیرنہیں ہے یہ لکیریں سب کےماتھے پر ہیں‘میرے والدکےدور میں صاف ستھری سیاست تھی اب گالم گلوچ کی سیاست ہے‘ نوازشریف اورخواجہ آصف کے بعد اور بھی نااہل ہونگے۔ وہ مخدوم ہائوس میں مخدوم وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر ان کے صاحبزادے سید ابوالحسن گیلانی وگیلانی خاندان سےاظہارتعزیت کے بعد میڈیا سےبات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز صدر الدین راشدی‘ احمد مجتبی گیلانی‘ راجن بخش گیلانی‘ عبدالقادر گیلانی‘ مخدوم سہیل گیلانی‘غلام مصطفی گیلانی‘ الحاج اشرف قریشی ودیگررہنمابھی موجود تھے۔ ایک سوال پرپیر پگارا نے کہا کہ اب تک کیس میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی کےخلاف چل رہا تھا‘ نواز شریف کےبعداب خواجہ آصف نااہل ہوئے‘احتساب کےکیس سب کی طرف جائیں گےاورکئی ناا ہلیاں سامنےآئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں قانون سےواقف نہیں لیکن نوازشریف کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی‘ملک میں جمہوریت ہی رہے گی لیکن آئندہ حکومت مسلم لیگ کی بنےگی‘کوشش تھی کہ مسلم لیگ ایک ہوجائے‘ماضی میں ادھرہم ادھرتم کےنعرےلگاکرجمہوریت کا بٹوارہ کیاگیا لیکن اب ملک میں جمہوریت رہےگی اور جمہوریت کابٹوارہ نہیں ہوگا۔