ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں انتہائی کمی،41کروڑ49لاکھ ڈالرز گر گئے

April 27, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں46کروڑ26لاکھ کی بھاری ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں انتہائی کمی دیکھی گئی اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر41کروڑ49لاکھ ڈالرز گر گئے جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بھی 11ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق20اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 54 کروڑ 55لاکھ ڈالرز کی سطح سے گر کر17ارب13کروڑ6لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر46کروڑ26لاکھ ڈالرز کمی سے 11ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر10ارب91کروڑ70لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر4کروڑ77لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب21کروڑ36لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔