ثناءچیمہ قتل کیس،ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کوبھجوادی گئی، اطالوی ٹیم چند روز میں گجرات کا دورہ کرے گی

April 27, 2018

گجرات(نمائندہ جنگ)منگووال ثناء چیمہ قتل ہا ئی پر وفائل کیس بن گیا ڈویژنل تفتیشی ٹیم بھی تشکیل فرانزک لیبا رٹری رپورٹ کا سب کو انتظار کنجاہ کے علا قہ منگووال میں اپنے ہی گھر میں پر اسرار طور پر جا ں بحق ہو نیوالی اٹالین نیشنیلٹی ہو لڈر ثنا ء چیمہ کے قتل کی اعلیٰ سطحی کا دائر ہ وسیع کر دیا گیا آئی جی پنجاب کو ابتدائی رپورٹ بھجوادی گئی جبکہ اطالوی سفارتخانہ کی ایک ٹیم بھی آئندہ چند روز میں گجرات کا دورہ کر رہی ہے‘مقتولہ ثناء چیمہ کے قتل کیخلا ف اٹلی میں اٹالین کمیونٹی اور پاکستانی کمیو نٹی کی طر ف سے احتجاج بھی کیا گیا ہے حکومت پاکستان بھی اس کیس میں گہری دلچسپی لے رہی ہےجس سے یہ کیس ہا ئی پر وفائل بن گیا ہے ملزمان کو پولیس نے شامل تفتیش کر رکھاہے ایس ایچ او کنجاہ وقار گجر کے مطابق فرانزک لیبا رٹری کا انتظار کر رہے ہیں پو سٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے اہل خانہ کے مطابق ثناء چیمہ کی مو ت پیٹ میں درد کے با عث طبی مو ت ہوئی ہے پولیس تمام پہلو ؤ ں پر تفتیشی کر رہی ہے۔