خواجہ آصف کیخلاف فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی خبر بن گیا

April 27, 2018

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خواجہ آصف کے خلاف اسلام آبا دہائیکورٹ کی طرف سے محفوظ کیا گیا فیصلہ ڈویژن بنچ کی طرف سے سنائے جانے سے قبل ہی سوشل میڈیا کی خبر بن گیا ۔ واٹس ایپ پر خبر دیکھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے انتظار میں بیٹھے رپورٹرز کو کہنا پڑا کہ انتظار نہیں کر سکتے تھے ایک بجے ہی خبر چلا دی ہے ابھی تو جج بیٹھے ہی نہیں ۔