چیئرنگ کراس مال روڈبم دھماکےکاسہولت کارہلاک

April 27, 2018

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران چیئرنگ کراس مال روڈ بم دھماکے کا سہولت کار ہلاک ہو گیاجبکہ تین فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کی اطلاع ملنے پر دربار شریف کے قریب کاروائی کی گئی جس پر4 دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں خطین نامی دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا دہشتگرد خطیب لاہور چئیرنگ کراس مال روڈ بم دھماکے کا سہولت کار تھااور واہگہ بارڈر،قزافی اسٹیڈیم اور گلشن اقبال بم دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔

دہشت گرد کے قبضہ سے بارودی مواد،اسلحہ ڈیٹو نیٹر،بیگ اور نقشے برآمد ہوئے ، دہشتگرد کا تعلق جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔