ہیپی برتھ ڈے ’شان‘

April 27, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی فلم اسٹار شان آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شان شاہد نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں آئے اور چھاگئے۔

شان شاہد کا شمارپاکستانی فلم انڈسٹری کے ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جو ایکٹر کے علاوہ رائٹر ، ماڈل ، فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

دو دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شان نے 500سے زائد فلموں میں کام کیا۔ شان نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

فلم انڈسٹری میں شان کی جوڑی ریما اور ریشم کے ساتھ خوب جچی۔ شان نے بلندی ، سنگم ، نکاح ، تیرے پیار میں ، وار اور ایسی ہی لاتعداد ہٹ فلمیں دیں۔

شان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ، چار نیشنل فلم ایوارڈز ، پندرہ نگار ایوارڈز ، پاکستان میڈیا ایوارڈز اور ان گنت ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔