حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی

April 30, 2018

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے ،یکم مئی سےپیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 22 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے کل سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہےجس کے حوالے سے آج شام حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اوگرا کی سمری سفارش کی گئی ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول3روپے 22پیسےاورڈیزل 5روپے 2پیسے فی لٹر مہنگا کیا جائے ۔

سمری میں مٹی کا تیل 6روپے 97 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 95 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

اوگرا نے گزشتہ ماہ اپریل کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے 2 روپے 7 پیسے کمی کی تھی۔