تم میں سے اچھا کون اور بُرا کون؟

May 04, 2018

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزرچند لوگوں پر ہوا، آپ ﷺ نے رک کر فرمایا : کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے اچھا کون اور برا کون ہے؟ سب خاموش ہوگئے، آپﷺ نے تین مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی تو ایک شخص نے کہا کیوں نہیں اللہ کے رسولﷺ ،آپ ہمیں بتائیں، ہم میں سے اچھا کون اور برا کون ہے؟

آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے اچھا وہ ہے جس سے خیر کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے اپنے آپ کومحفوظ سمجھا جائے اورتم میں سے برا وہ ہے جس سے خیر کی امید نہ رکھی جائے اور اس کے شر سے اپنے آپ کومحفوظ نہ سمجھا جائے‘‘…

(جامع ترمذی )