جائیداد کا تنازع، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں 4 افراد قتل

May 06, 2018

جائیداد کی لالچ میں چھوٹے بھائی کا خون سفید ہوگیا، فیصل آباد میں ملزم نے اپنے باپ ، بھابھی ، معصوم بھتیجے اور بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

ملزم ریاض کا اپنے بھائی فریاد سے جائیداد کا تنازع تھا،ریاض نے اپنے بھائی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ملزم کی بھاوج پروین، سات سالہ بھتیجا رحمان ، آٹھ سالہ بھتیجی مقدس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم کا والد شفیع اور ایک بھتیجی اقصیٰ زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدشفیع دم توڑ گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔