ہالی ووڈ ایکشن فلم 'سپرفلائی کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

May 06, 2018

ہالی ووڈ کی نئ ایکشن فلم سپر فلائی کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ، یہ فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی ۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرائم پیشہ شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتا ہے، اور جرائم کی دنیا چھوڑنے سے پہلے ،ایک آخری ڈیل کرنا چاہتا ہے ، تاہم منشیات فروش کو یہ مہنگا پڑ گیا۔

سپر فلائی،1972 میں بننے والی فلم کا ری میک ہے۔جس میں جرائم کی دنیا کا سرگرم رکن،نئی زندگی شروع کرنے سے پہلے ایک آخری ڈیل کرنا چاہتا ہے اور یہ ہی اس کی غلطی بن جاتی ہے۔ہالی ووڈ ایکشن فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔