ایکشن فلم’ایونجرز:انفنیٹی وار‘ کی باکس آفس پر دھوم برقرار

May 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز: انفنیٹی وار‘ نےدنیا بھر میں شاندار بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔

ایونجرزنے ریلیز ہوتے ہی بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچادیا ہے، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز، اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم’ایونجرز:انفیٹی وار‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کر کے سب کوحیران کر دیا ہے۔

سپر ہیروز کے ایکشن پر مبنی ایونجرز نے امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے 12کروڑ ڈالر کمائے جبکہ 12 دِنوں میں دنیا بھر سے116 کروڑ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،گارڈیئنز،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔

2012کی دی ایونجرز اور2015کی دی ایج آف الٹرون کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں۔

تاہم وِن ڈیزل ،ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار اسفلم میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔