اپنی عظیم ماں کے لیے

May 13, 2018

ڈاکٹر صغریٰ کا ہدیہ تبریک، خراجِ تحسین

جب ماں کا اعتبار مِرے ساتھ ساتھ ہے

دونوں جہاں کا پیارا مِرے ساتھ ساتھ ہے

سُنتی ہے صرف وہ مِرے احساس کی زبان

یہ وجۂ افتخار مِرے ساتھ ساتھ ہے

سب موسموں میںچھائوں کا جو استعارہ ہے

وہ شجر سایہ دار مِرے ساتھ ساتھ ہے

رنج و الم سے میںنہ ہوئی مضطرب کبھی

راحت بھرا قرار مِرے ساتھ ساتھ ہے

رکھتی ہے وہ ہمیشہ مِرے درد کی خبر

شفقت بَھری بہار مِرے ساتھ ساتھ ہے

اب تلخ موسموں کا مجھے کوئی غم نہیں

خوشبو بھری پھوار مِرے ساتھ ساتھ ہے

دریائے زندگی میں جو یوںموجزن ہوں میں

اُلفت بھرا حصار مِرے ساتھ ساتھ ہے

صغرا صدف جو روح سے چُھٹتا نہیں کبھی

وہ رنگ، وہ نکھار مِرے ساتھ ساتھ ہے