دبئی میں پہلے سرکاری کھیلوں کا آغاز

May 10, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دبئی میں پہلی بارحکومت کی جانب سے 4روزہ گورنمنٹ گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 8ممالک کے 1100سے زائد سرکاری ملازمین شرکت کر رہے ہیں۔

دوملین درہم کے انعام کے لیے امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، مصر، تھائی لینڈ ، نائجیریا اور متحدہ امارت کے سرکاری ملازمین کی 150ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔


جمیرہ میں واقع کائٹ بیچ پر ہونے والے ان گیمزکے پہلے دن دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد نے خصوصی شرکت کی اورخواتین شرکاء کو مشکل ٹاسک مکمل کرتے دیکھا۔

دبئی اسپورٹس کونسل اور ایگزیکٹیو کونسل آف دبئی کے اشتراک سے ہونے والے ان مقابلوں سے شہری مفت لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔