چین : خاتون اور بچہ سیلابی پانی میں پھنس گئے

May 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


موسم کی خراب صورتحال اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ چین میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکے گئے جب ایک خاتون اور اسکا بیٹا سیلابی ریلے میں پھنس گئے ۔

یہ واقعہ چین میں اُس وقت پیش آیا جب تیز بارشوں کے سبب سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور ایک خاتون اور اسکا بچہ سیلابی پانی میں بری طرح پھنس گئے تاہم وہاں موجود افراد نے بہادری اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ماں بیٹے کو بحفاظت سیلابی ریلے سے بچا لیا۔

واضح رہے گذشتہ دنوں تیز بارشوں کے سبب کئی گاڑیوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ چینی محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کے سبب وارننگ جاری کردی ہے۔