شوکت حسین چیئرمین ایس ای سی پی تعینات

May 12, 2018

شوکت حسین کو بطور چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور رجسٹرار کمپنیز شوکت حسین کو ادارے کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، ان کی تقرری ایس ای سی پی ایکٹ 1997کے سیکشن 6 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شوکت حسین کی تعیناتی پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ شوکت حسین انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس پاکستان سے سند یافتہ ایس ای سی پی اور سکیورٹیز مارکیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔