شاہراہ فیصل پر کار حادثے میں ایک شخص ہلاک

May 13, 2018

کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار کو حادثے کے باعث آگ لگ گئی، آگ کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

شاہراہ فیصل، ایئر پورٹ جانے والے روڈ پر لال کوٹھی کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار تین افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، بعد میں ٹریفک پولیس نے پہنچ کر گاڑی کو مشینری کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیا، حادثے سے متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔