ملتان روڈ پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان جاں بحق

May 14, 2018

جھنگ ملتان روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب ٹرالر کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطا بق ملتان روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار سوار 4افراد محسن خان، ثاقب خان، جابر خان اور سکندر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ سب آپس میں کزن ہیں ۔تمام افراد موضع حویلی لال کے رہائشی ہیں۔