چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی ناکام

May 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی اتنی بھی کامیاب نہیں۔

چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کا خوب چرچا ہوا لیکن یہ ٹیکنالوجی اتنی بھی درست نہیں،لندن کی سب سے بڑی پولیس فورس کے زیر استعمال سافٹ ویئر کے نتائج مایوس کن نکلے۔

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سسٹم نے 104الرٹس پروڈیوس کیے جن میں سے بعد میں صرف دو الرٹ درست نکلے۔

ان نتائج کی روشنی میں پولیس فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چہرے کی شناخت کا یہ سسٹم فی الحال استعمال کے لیے فٹ نہیں ہے کیوں کہ ان الرٹس کو دو بار چیک کیا گیا، جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔