مارول فلمز مسلم سپرہیرو لڑکی مس مارول متعارف کرائیگی

May 15, 2018

مارول فلمز اپنی سپر ہیرو سیریز میں مسلم سپر ہیرو لڑکی مس مارول کو متعارف کرائے گی۔

مس مارول کا کردار نیوجرسی کی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کمالہ خان ادا کرے گی۔

مارول اسٹوڈیوز کےصدر کیون فیج کا کہنا تھا کہ مس مارول کے کردار پر کام جاری ہے، مسلم ہیرو مس مارول کامک بک کا کردار ہے جو کیپٹن مارول سے متاثر ہے۔

کامک بک میں مس مارول کی ہم زاد نیو جرسی کی ایک پاکستانی نژاد امریکی کمالہ خان ہے، کیپٹن مارول مارچ 2019 کو ریلیز ہوگی۔