پاکستانی ڈرائیور کی آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف بڑی کامیابی

May 15, 2018

پاکستانی ڈرائیور نے برطانیہ کی عدالت میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف دو بار مقدمہ جیت لیا۔مقدمہ جیتنے والے یسیم اسلم اور ان کے ساتھیوں کو سپریم کورٹ میں بھی ٹیکسی سروس کے خلاف کامیابی کی امید ہے۔

پاکستانی نژاد یسیم اسلم نے اپنی ٹریڈ یونین کی مدد سے عدالت میں ٹیکسی سروس کے خلاف مقدمہ کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمپنی نے انہیں سیلف ایمپلائیڈ نہیں لمب بی ورکرز کی حیثیت سے ملازمت دی تھی۔

اس کے بعد برطانیہ کی عدالت نے یسیم اسلم کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیورز کو ملازمت کے بنیادی حقوق ملنے چاہئیں جن میں چھٹیوں کی تنخواہ بھی شامل ہو۔

عدالت کی طرف سے دو بار یسیم اسلم کے حق میں فیصلہ دیا گیاتاہم ٹیکسی کمپنی کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کی اگلی سماعت اکتوبر 2018 میں ہو گی۔