سعودی عرب، کار شو میں خواتین کی دلچسپی

May 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ریاض (رائٹرز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کار شو میں کئی خواتین نے شرکت کی جنھیں آئندہ ماہ سے مملکت میں کار چلانے کی اجازت ہوگی جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کو جدت کی راہ پر ہموار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔


اس تقریب میں بینکوں نے کار خریدنے کی خواہشمند خواتین کو رقوم فراہم کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کی۔

کاروں کی نمائش کی تقریب میں شیما الفدل نامی خاتون بھی شریک تھیں۔


کار میں سوار ہونے کے بعد گاڑی کا شیشہ ٹھیک کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں کاروں کے حوالے سے کوئی بھی تقریب ہو وہ سعودی خواتین کے لئے کشش کا باعث بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی فرمان کے تحت آئندہ ماہ سے خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی۔