رات 10 بجے کے بعد موبائل آف کرنا کیوں ضروری ہے؟

May 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


موبائل فون کا دخل ہماری زندگیوں میں اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ انسان 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ جو چیز اپنے استعمال میں لاتا ہے وہ موبائل فون ہے۔

موبائل فون اب صرف رابطے کا ذریعہ ہی نہیں رہا، بلکہ یہ صرف انٹرٹینمنٹ ڈیوائس بن کر رہ گیا ہے، اس کا استعمال انسانی زندگی میں لباس اور خوراک کی طرح لازمی بن گیا ہے۔

اس چھوٹے سے آلے نے انسانی توجہ کو اپنی جانب اتنا مرتکز کر لیا ہے کہ اچھے برے، خوشی یا غم کسی بھی موقع پر موبائل فون کا استعمال مسلسل جاری رہتا ہے اور یہ آلہ ان لمحات کو محفوظ کرنے کا کام بھی انجام دے رہا ہوتا ہے۔

کچھ لوگ تو موبائل فون کو ناصرف کھانے کے دوران استعمال کرتے ہیں بلکہ حوائج ضروریہ کے لیے جاتے ہوئے بھی اس کا استعمال ترک نہیں کرتے۔

موبائل فون کے انتہاسے زیادہ استعمال سے ناصرف ذہنی بلکہ جسمانی امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات گئے فون کا استعمال نیند میں کمی کرتا ہے، رات 10بجے کےبعد موبائل آف کردیں اور خوش رہیں۔

موبائل فون کی لائٹس ذہن کو سگنل دیتی ہیں کہ یہ دن کا وقت ہےجس کی وجہ سے باڈی کلاک میں خلل پیدا ہوتا ہے جو ذہنی مسائل کو بڑھا دیتا ہے۔

یہی نہیں نئی ریسرچ نے موبائل فون کے استعمال اور کینسر کی بیماری میں تعلق کا اشارہ بھی دیا ہے۔

ماہرین یہی مشورہ دے رہے ہیں کہ پورے دن موبائل استعمال کرنے والے اپنی عادت کو بدلتے ہوئے رات میں بالخصوص 10 بجے کے بعد موبائل فون کے استعمال سے پرہیز کریں تاکہ مختلف ذہنی اور جسمانی بیماریوں اور مسائل سے بچا جاسکے۔