ٹرانس فیٹس سے ہر سال 5 لاکھ اموات

May 17, 2018

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹرانس فیٹس یا ایڈایبل آئل کے استعمال سے سالانہ پانچ لاکھ افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ٹرانس فیٹس کا استعمال 2023 ءتک دنیا سے ختم کرنا ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسنیکس، فرائیڈ فوڈز اور بیک آئٹمز میں استعمال ہونے والے مارجرین، گھی اور ویجیٹیبل فیٹس میں صنعتی لحاظ سے تیار کیے جانے والے ٹرانس فیٹس شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانوں میں ٹرانس فیٹس کے استعمال کو آئندہ 5سالوں میں ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرانس فیٹ حیوانی یا نباتاتی ذرائع سے حاصل ہونے والی وہ مہلک چکنائی ہے جو انسانی صحت کے لیے سخت مضر ہے اور کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشرر اور دیگر امراض قلب کا سبب ہے۔