جدہ میں رمضان کی مبارکباد دینے کا انوکھا انداز

May 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی ہیں کہ سارا سال اس مبارک مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ رمضان کا مہینہ آتے ہی تمام مسلمان جہاں اس کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں وہیں ایک دوسرے کو اس مہینے کی مبارکباد بھی خوب جوش وخروش سے دیتے نظر آتے ہیں۔

جدہ میں انتظامیہ نے بھی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دینے کا انوکھا اندا ز اپنایا اور تین سو ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے آسمان پر رمضان مبارک لکھ کردلکش نظارہ ترتیب دے ڈالا۔

رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونز جب بڑی تعداد میں ایک ساتھ فضا میں جگمگائے تو ایسا دلچسپ نظارہ دیکھنے میں آیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

یہ دلچسپ منظر اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آئے۔