بازار حصص ، 100انڈیکس 1 43 پوائنٹس کی کمی پر بند

May 17, 2018

پاکستان حصص بازار میں آج کاروبار کے دوران سرمایہ کار محتاط نظر آئے جبکہ 100انڈیکس مزید 431 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 900 کی سطح سے بھی نیچے آکر بند ہوا۔

پاکستان حصصبازار میں پہلے رمضان المبارک کےدن حصص کے حجم میں نمایاں کمی دیکھی گئی، ڈیلرز کے مطابق حصص بازار میں صرف 2 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کے 5 کروڑ 70 لاکھ حصص کا کاروبار کیا گیا جس کے بعد انڈیکس مزید 431 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 869 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس ختم نہ کرنے اور ساتھ ہی موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔