گراں فروش مافیا پر لگام دینے کیلئے بہتر اقدامات کئے جائیں‘ سعید غنی

May 17, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی،ضلع شرقی کے صدر اقبال سانداور ضلع ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ جہاں اسلام ہمیں محبت عاجزی کا درس دیتاہے وہی برداشت ،صبر کی تلقین بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت مختلف اضلاع میں گراں فروش مافیا عوام سے من پسند ریٹ وصول کرنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں اور اشیاء خردونوش کی قیمت آسمان تک پہنچنا شروع ہوجاتی ہے جس سے شہری ذہنی طور پر شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔

انہوں نےکمشنر کراچی سمیت تمام اضلاع کے کمشنرزکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹیمیں علاقائی سطح اور بازاروں میں تشکیل دی جائیں جو ان گراں فروش مافیا پر لگام دے سکیں جو عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیا خوردونوش کو فروخت کرنے میں انتظامیہ ہنگامی اقدامات کریں اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔