اکرام سہگل پلر انڈسٹری کے بورڈ ڈائریکٹر مقرر

May 18, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کوڈ آف کنڈکٹ ایسوسی ایشن جینیوا سوئیزرلینڈ نے اکرام سہگل کو پلر انڈسٹری کا بورڈ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے ۔انہیں دنیا بھر سے اراکین نے ووٹ دے کر منتخب کیا ۔وہ ڈائریکٹر جان ڈیوس کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے اور پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز کی نمائندگی کریں گے ۔