ڈنمارک کا عراق سے خصوصی دستوں کے انخلاء کا اعلان

May 18, 2018

ڈنمارک نے عراق سے اپنے خصوصی دستوں کے انخلاء کا اعلان کردیا ہے۔

ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق عراق میں اب مزید علاقے اسلامک اسٹیٹ کے زیر اثر نہیں ہیں اور ان حالات میں دستوں کے انخلاء کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈنمارک نے 2016ء میں عراقی دستوں کی تربیت اور مشاورت کے لیے اپنے فوجی بھیجے تھے، آج کل بغداد کے قریب الاسد چھاؤنی میں 180 ڈینش فوجی تعینات ہیں۔