ابوظہبی میں 35 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

عرب امارات کے شہریوں کویہ شرف حاصل ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی وہ رمضان دسترخوان سجا لیتے ہیں جس کے لیے وہ اپنے گھروں کے آگے ٹینٹ لگاتے ہیں یا حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی جگہوں پر سحری اور افطاری دستر خوان سجا دیتے ہیں۔

ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں بھی متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا جہاں 35 ہزا ر سے زائد افراد کے لئے پہلی مزیدار افطاری کا اہتمام کیا گیاجہاں نا صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم نے بھی خوب سیر ہوکر کھایا۔

اس افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جہاں روز تیس سے پینتیس ہزار سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے۔

اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمیں بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

افطاری اور کھانے میں چکن چاول،دہی، کھجوریں، ،منرل واٹرل اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔

افطار کے ایک گھنٹے بعد تمام بچ جانے والی اشیاء اٹھالی جاتی ہیں اور خیموں کی مکمل صفائی کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن پھر سے یہ عمل دہرایا جاسکے۔