جاپان میں انٹرنیشنل روز اینڈ گارڈننگ شو کا آغاز

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


جاپان کے شہر توکوروزاوا میں20ویں سالانہ انٹرنیشنل روز اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔رواں برس اس نمائش میں گلاب کی مختلف اقسام سمیت 10لاکھ سے زائد رنگ برنگے اور خوشبودار پھول رکھے گئے ہیں ۔

اس شو میں دنیا بھرسے ماہر کاشت کاروں اور باغبانی کے شوقین افراد بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں جبکہ رنگ برنگے پھولوں کی شاندار سجاوٹ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جاپان کی سب سے بڑی پھولوں کی یہ نمائش 23مئی تک جاری رہے گی جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔