آنکھ میں پہننے کا زیوربھی متعارف

May 19, 2018

خواتین جیولری پہننے کے شوق میں کیا کیا جتن کر سکتی ہیں اس بات کا اندازہ نیو یارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے آپریشن کے ذریعے اپنی آنکھ میں زیور پیوست کر والیا ہے۔

نیو یارک کے ڈاکٹرایمل چائن نے زیور پہننے کی شوقین خاتون کی آنکھ میں مختصر آپریشن کے ذریعے 3ملی میٹر چوڑااور ایک ملی میٹر موٹا پلاٹینم کا ستارہ پیوست کر دیا۔

نیو یارک کی خاتون کا آپریشن کے بعد کہنا ہے کہ انہیں آپریشن میں کسی قسم کی کوئی تکلیف محسوس نہیںہو ئی وہ بہت آرام سے آنکھیں بند اور کھول سکتی ہیں،پلاٹینم کا ستارہ آئی بال میں پیوست ہونے کے بعد ان کے معمولات میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ تین دن کے بعد آپ کو بلکل بھی احساس نہیں ہو گا کہ آپ نے آئی بال جیولری پہنی بھی ہے یا نہیں جبکہ آپریشن کے نتیجہ میں بننے والا معمولی گڑھا تین دن مندمل ہو جاتا ہے۔

اس آپریشن کے خالق ڈاکٹر ایمل کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس کام کا 20سالہ تجربہ ہے ،اس جیولری کے پہننے سے کسی قسم کا کوئی انفیکشن نہیں ہوتا،الرجی نہیں ہو تی اور اگر کوئی اس ستارے کو آنکھ سے نکالنا چاہےتو صرف 5منٹ کے آپریشن سے اس ستارے کو آنکھ سے نکالا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ایمل نے مشہور اور حسین خواتین کوپیشکش کی ہے کہ وہ چاہیں تو ان کو یہ زیور پہننے کیلئے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔