سعودی عرب ، غیر ملکی عناصر سے رابطےکے الزام میں 7 افراد گرفتار

May 19, 2018

سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکورٹی شعبے کے ترجمان نے بتایاہے کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی خبررساںادارے کے مطابق اسٹیٹ سیکورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

گرفتار افراد سعودی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھے۔

انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں بھی شروع کی ہوئی تھیں۔

گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔