چین کے شہر تیانجن میں ڈرون ریسنگ

May 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں ڈرونز کے درمیان ریسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریس لگاتے دوڑتے بھاگتے درجنوں ڈرونز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس دلچسپ ڈرون ریس میں چین سمیت 9مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی چالیس ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز پیش کئے اورخوب ریس لگائی۔

منفرد نوعیت کی اس مشینوں کی دوڑ کا انعقاد چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی دوسری عالمی انٹیلی جنس کانفرنس کے دوران منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی کمپنیز کے تیار کردہ جدید ڈرونز، روبوٹس و جدید مشینیں اور آلات نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے۔