ہوائی میں آتش فشاں سےدوبارہ لاوانکلنا شروع

May 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے جس کے بعد مقامی آبادی کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔

ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری شدت سے لاوا اُگل رہا ہے جس سے کئی مکان ، گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ لوگ اپنے گھر باہر چھوڑ کر محظوظ مقام پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔

حالیہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پر تیس ہزار فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ حکام میں لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔

سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔