کرنٹ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق

May 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شریف آباد میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ضعیف العمر خاتون ناہید زوجہ حنیف جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو ورثاءقریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثاء نے پولیس کارروائی سے گریز کر تے ہوئےلاش اپنے ہمراہ لے گئے ، متوفیہ کی عمر 70 سال کے قریب تھی ۔