زاویہ ……

May 20, 2018

’’امریکہ کا میڈیا منافق ہے۔
غزہ میں درجنوں فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی۔
لیکن امریکی میڈیا نے شور نہیں مچایا۔
ایک اسرائیلی مر جاتا تو آسمان سر پر اٹھا لیتے۔‘‘
کل صحافیوں کی ایک محفل میں یہ گفتگو ہوئی۔
فلسطینیوں کی مظلومیت پر میں بھی غم زدہ تھا۔
لیکن دوستوں کے سامنے ایک صورت رکھی:
’’فرض کریں کہ دو مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
ناگالینڈ میں پچاس افراد مارے جاتے ہیں،
اور کشمیر میں ایک۔
آپ کی شہ سرخی کیا ہوگی؟‘‘
ایک سینئر کے منہ سے نکلا، ’’کشمیر!‘‘
اس کے بعد موضوع بدل گیا۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)