وفاق نے سیکرٹری اسکاؤٹس ایسوسی ایشن زاہد محبوب کو عہدے سے ہٹادیا

May 20, 2018

کراچی (سید محمد عسکری) وفاقی حکومت نے پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری زاہد محبوب کو عہدے سے ہٹا کر نیشنل کونسل کے رکن اور لیڈر ٹرینر فیصل جمیل شاہ کو قائم مقام نیشنل سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔ زاہد محبوب نے انہیں چارج دینے سے انکار کیا لیکن وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں فیصل جمیل شاہ نے از خود نیشنل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا جس کے بعد قوی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ پاکستان بوائےاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف اسکاؤٹ کمشنر کے عہدے کیلئے انتخابات جلد ہو جائیں گے۔ زاہد محبوب انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے اہم عہدے خالی پڑے تھے اور ایسوسی ایشن بغیر سربراہ کے چل رہی تھی۔