بطور رکن اسمبلی ملازمت پر آئینی و قانونی پابندی نہیں، خواجہ آصف

May 20, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا، جس میں انہوں کہا ہے کہ بطور رکن اسمبلی ملازمت کرنے پر کوئی آئینی یا قانونی پابندی نہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی اپیل خارج کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ درست ہے، اثاثے ظاہر نہ کرنے کا مقصد ٹیکس سے بچانا ہوتا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ʼسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ پیر21 مئی کو کیس کی سماعت کریگا۔