لاہور میں منچلوں نے دوستوں کے ہمراہ نہر پر ڈیرے ڈال لیے

May 20, 2018

لاہور میں گرمی کے ستائے منچلوں نے دوستوں کے ہمراہ نہر پر ڈیرے ڈال لیے، گرمی سے بچنے کے لیے اور چھٹی کے دن کو ٹھنڈا گزارنے کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی نہر میں ڈبکیاں لگا کر خوب مزہ کیا۔

لاہور میں گزشتہ روز سے موسم بڑا سہانا رہا مگر آج صبح سے ہی موسم میں شدت آنا شروع ہوگئی، دوپہر کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے اکتائے لاہوری اپنے روزے کو ٹھنڈا کرنے نہر پر جاپہنچے اور خوب ڈبکیاں لگائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہر میں نہانے پر پابندی عائد ہے لیکن انتظامیہ ان منچلوں کو روکنے میں بے بس دکھائی دی۔