کراچی انٹربورڈ نے21 سے 23 مئی تک امتحانات ملتوی کردیے

May 20, 2018

کراچی انٹربورڈ نے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔

انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ملتوی کیے گئے، ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انٹربورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے تمام پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔