رمضان المبارک میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جائے،محمد الیاس قادری

May 21, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک بڑی رحمتوں،برکتوں کا مہینہ ہے ، اس مبارک ماہ میں عبادات کا ثواب بڑھ جاتا ہے ، نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھادیا جا تاہے ۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ رمضان المبارک کی رحمتوں بھری ساعتوں میں تلاوت قرآن ،نماز تراویح اور روزوں کا خصوصی اہتما م کریں ،کم از کم ایک مرتبہ قرآن کریم ختم کرلیں اس طرح بے شمار نیکیاں بھی ملیں گی اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنے گیا۔امیر اہل سنت نے کہا کہ جس طرح عبادات کا ثواب بڑھا جاتا ہے ،اسی طرح گناہ کی ہلاکت خیزی بھی بڑھ جاتی ہے لہٰذا ماہ رمضان المبارک میں خوب نیکیاں کریں اور گناہوں سے بچیں اگر ہوسکے ۔