پارٹی ملکی بقا کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، بابر یوسفزئی

May 21, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں محبت سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا تحریک انصاف 22 سال محنت کے بعد عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنا چکی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے کسی بھی نئی جماعت یا پرانے چہروں سے ہمارا موازنہ کرنا کسی صورت موزوں نہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقاء کی بات کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے جب بھی بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی یا کوئی ظلم ہوا ہمارے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز اٹھائی ان کا مزید کہنا تھا کہ رخشان ڈویژن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔