سابق وزیراعظم کےبیانات کا نوٹس لیا جائے

May 21, 2018

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سردار رشید خان کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بمبئی حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرکے ملک کو مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیکر ان سےپوچھ گچھ کی جائے کہ آخر وہ ایساکیوں کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو چاہئے کہ وہ اپنے قائد کے غیرذمہ دارانہ بیان پر ان سے باز پرس کریں۔