رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کینٹ کے بازاروں میں ریڑھیوں کا رش

May 21, 2018

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کینٹ کے بازاروں میں شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے جگہ جگہ ریڑھیوں اور چھابہ فروشوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیداہونے لگی ہے، سیزن لگانے والوں کی وجہ سے ٹنچ بھاٹہ ، پیپلز کالونی ، ڈھوک سیداں رود، شاہ بی بی روڈ ، ڈھوک چرغدین ، جھنڈا چیچی ، سکیم تھری ، 22نمبر چونگی ، مصریال روڈ ، ٹنچ بھاٹہ کی اندرونی گلیوں ، صدر کے بازاروں میں ریڑھی والوں کا رش بڑھ گیا ہے، کھجور فروشوں کا پھل فروشوں کا بھی رش نظر آتا ہے ، بعض دکانداروں نے دکانوں کےباہر پکوڑوں ، سموسوں اور چارٹ وغیرہ کے سٹالز لگا لئے ہیں ، ٹنچ بھاٹہ کے آخری سٹاپ پر یہ رش زیادہ دیکھنے میں آیا ، مالکان نے اپنی مارکیٹوں اور دکانوں کے سامنے لوگوں کو اس کام کیلئے جگہ دیدی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کو رمضان المبارک میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔