شدید گرمی کے باعث 21، 22اور 23مئی کے ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی

May 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کراچی میں شدید گرمی اور آئندہ چند روز ہیٹ ویو کے خدشہ کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ کے 21، 22اور 23مئی کو ہونے تمام پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔ ان پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا جبکہ 24 مئی سے تمام پرچے سابقہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔