ناخن کے برابرچھوٹی استری ایجاد کر لی گئی

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی ریاست سورت میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی انوکھی خواہش کو پورا کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔

بھارتی شخص نے ناخن کے برابرچھوٹی استری ایجاد کر لی، پون شرما کی محنت کو دیکھ کر سائنس میوزیم میں آنے والے سبھی دنگ رہ گئے۔

پون نے بتایا کہ یہ استری بیٹی کی فرمائش پر تیار کی ہے، کیونکہ وہ اکثر مطالبہ کرتی تھی کہ اس نے گڑیا کے کپڑے استری کر نے ہیں۔

دنیا کی سب سے چھوٹی استری 17.5 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ اس کی چوڑائی 9.5 ملی میٹر ہے۔

اس کو 7 دن میں بنایا گیا، یہ استری 9 وولٹ کی پاور سے چلتی ہے۔