سلمان خان سے مقابلہ، کرن جوہر نے ہار مان لی!

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی ووڈ کے نامور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے اعتراف کیا ہے کہ ان میں فلم اسٹار سلمان خان سے مقابلے کی اوقات ہی نہیں ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہائوس ’دھرما ‘ کے مالک کرن جوہر جنہوں نے فلم انڈسٹری کے لئے بڑی فلمیں بنائی ہیںنے کہا ہے کہ ان میں سلمان خان سے مقابلے کی ہمت نہیں۔

انہوں نے یہ اعترافی بیان دو بدوں مقابلے کےلئے نہیں کیا بلکہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ریس تھری ‘ سے اپنی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ کےسنیما میں مقابلے کے حوالے سے دیا ہے ۔

سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر کمائی کے حوالے سے سب سے آگے ہوتی ہیں ،اسی وجہ سے انہیں باکس آف کا ’کنگ‘ کہا جاتا ہے،ان کی ایک فلم ہر سال عید پر ریلیز کی جاتی ہے ،اس موقع پر کوئی بھی اداکار اور ڈائریکٹر اپنی فلم نمائش کےلئے پیش کرنے سے کتراتا ہے ۔

اسی تناظر میں بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم لسٹ اسٹوریز کی تشہیر کے دوران ایک تقریب میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلم میں اتنی طاقت ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ’ریس تھری ‘ کو ٹکردے سکے؟

جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری وہ اوقات ہی نہیں ہے کہ ہم سلمان خان یا فلم ’ریس ‘ کا مقابلہ کرسکیں کیوں کہ ان کا الگ مقام ہے اور وہ مین اسٹریم سنیما کا بہت بڑا نام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چار چھوٹے ہدایتکاروں نے چھوٹی سی فلم بنائی ہے جس کے مقابلے میں ریس بڑی فرنچائز کی فلم ہے اور میں بھی شاید 15 تاریخ کو اپنی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ کے بجائے ’ریس 3‘ دیکھنے جاؤں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور کرن جوہر کی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ ایک ساتھ 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہیں۔