دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے والا پینٹ

May 22, 2018

گزشتہ دنوں سائنس دانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو بہت کم خر چ میں گھر کی دیواروں کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے ۔یہ پینٹ کار نیگی میلون کے ماہرین اور نجی کمپنی نے مل کر تیار کیا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پورے گھر کوایک انٹر ایکٹوٹچ سینسرمیں تبدیل کر سکتا ہے ۔ماہرین کی جانب سے اسے ’’وال پلس پلس ‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی کم خرچ ہے، ایک مر بع کلومیٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کے لیے 20 ڈالر یعنی پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی،جب کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے بعد اس کی قیمت کم ہوجائے گی ،تا ہم یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی طرح درستی سے کام نہیں کرتا ۔ پینٹ یہ بھی بتا سکتا ہے کہ دیوار کے پاس کون کھڑا ہے ۔علاوہ ازیں اگر کوئی ٹی وی کھلا چھوڑ کر اس کے سامنے سے ہٹ جائے تو یہ اس سے بھی آگاہ کر دیتا ہے ،تا ہم اس کا اظہار لیپ ٹاپ یا ڈسپلے پر ہوتا ہے ۔جب بھی کوئی اس دیوار کو چھوتا ہے تو سینسر محسوس کرکے بتاتا ہے کہ دیوار پر کہاں ہاتھ لگا یا گیا ہے ۔یہ بالکل اسی ٹیکنالوجی کی طرح کام کر تا ہے ،جس طرح تھری ڈی اسپیس میں کسی مقام کا پتا لگا یا جاتا ہے ۔کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو آگمینٹڈرئیلٹی میں جذب کرکے اسے تھیم پارک اور میوزیم میں استعمال کریں گے ۔